پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں دھماکے کے باعث پولیس اہلکار سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے۔
دنیا نیوز کے مطابق پشاور میں کارخانہ چیک پوسٹ پر دھماکا ہوا، دھماکا کے باعث پولیس اہلکار سمیت 10 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دھماکے کے بعد جمرود پشاور روڈ کو بند کردیاگیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کارخانو مارکیٹ پشاور میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی کو واقعے سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
انہوں نے واقعے میں زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیام امن کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔