لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے چیف الیکشن کمشنر کیلئے عرفان قادر کا نام تجویز کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے بھی عرفان قادر کی حمایت کا عندیہ دیا ہے۔
نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری میں پیشرفت، سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر بھی چیف الیکشن کمشنر کی دوڑ میں شامل ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ارکان کے ناموں پر فریقین میں اتفاق ہو گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے چیف الیکشن کمشنر کیلئے عرفان قادر کا نام تجویز کیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے بھی عرفان قادر کی حمایت کا عندیہ دیا گیا ہے۔