فیصل واوڈا کے واقعہ کی گونج، حکومت کیلئے بڑی شرمندگی

فیصل واوڈا کے واقعہ کی گونج، حکومت کیلئے بڑی شرمندگی

میزبان  دنیا کامران خان کے ساتھ  کے مطابق پیمرا نے پروگرام کے میزبان پر دو ماہ کے لئے پابندی لگا دی تھی۔ ماہرین کے مطابق یہ سنگین معاملہ ہے، پیمرا نے اینکر پر جو الزام لگائے، ان کا زیادہ بوجھ فیصل واوڈا پر ہونا چاہئے، پیمرا نے کہا پروگرام میں فیصل واوڈا کے الفاظ اور انداز انتہائی غیر سنجیدہ اور توہین آمیز تھا، فیصل واو ڈا نے ریاستی ادارے کے وقار کو مجروح کرنے کی کوشش کی مگر پیمرا نے ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا، پیمرا نے اینکر پر تو پابندی لگائی لیکن بوجوہ فیصل واوڈا کا نام نہیں لیا۔ یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے فیصل واوڈا کے خلاف کارروائی کی جائے گی، مگر 48 گھنٹوں کے بعد خاموشی ٹوٹی اور دو ہفتوں کے لئے فیصل واوڈا پر ٹی وی پروگراموں میں شرکت پر پابندی لگا دی گئی لیکن کیا یہ کافی ہے، اس سے ماحول کی تلافی ہوگی، جو پیدا ہوا ہے، یہ ایک نیم دلانہ اقدام نظر آ رہا ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا فیصل واوڈانے (ن) لیگ کے بیانات سامنے رکھتے ہوئے ایسا کیا ان کو ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا، (ن) لیگ، پیپلزپارٹی کے تعاون سے ترمیمی بل منظور ہوا۔