اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے حکومت سندھ کو آئی جی کا چارج ایڈیشنل آئی جی کو دینے سے روک دیا۔ سندھ حکومت کے خط کے جواب میں کہا گیا ہے کہ حتمی فیصلے تک کلیم امام ہی آئی جی سندھ رہیں گے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے چیف سیکرٹری سندھ کو لکھے گئے جوابی خط میں عارضی چارج ایڈیشنل آئی جی کو دینے سے معذرت کرلی گئی۔ خط میں کہا گیا ہے کہ آئی جی سندھ کی تبدیلی کی درخواست پر غور جاری ہے اور فیصلے سے صوبائی حکومت کو آگاہ کیا جائے گا، فیصلہ ہونے تک کلیم امام آئی جی سندھ کے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔
خط میں واضح کیا گیا ہے کہ آئی جی کی تبدیلی کا اختیار وفاقی حکومت کا ہے اور وفاق صوبے کی مشاورت سے آئی جی کی تبدیلی کا فیصلہ کرتا ہے۔