ڈیووس: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کیساتھ یہ ملاقات سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم کی سائڈ لائن پر ہوئی۔
عمران خان اور ایوانکا ٹرمپ کے درمیان اس ملاقات میں پاک امریکا تعلقات سمیت اہم امور پر غیر رسمی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر معاون خصوصی زلفی بخاری بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں تعلیم وتربیت کے حوالے سے ایوانکا ٹرمپ کے ممکنہ پروگرام پر بھی بات چیت کی۔
اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کی عالمی اقتصادی فورم پر دیگر رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتوں کا بھی سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے اردن کے ہم منصب سے بھی ملاقات کی جس میں د طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔