پاکستان نے غزنوی میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا: آئی ایس پی آر

Last Updated On 23 January,2020 03:09 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان نے غزنوی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ میزائل 290 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے اور ہر قسم کے وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق زمین سے زمین پر مار کرنے والے غزنوی بیلسٹک میزائل نے اپنے ہدف کو بالکل درست نشانہ بنایا، میزائل تجربہ پاک فوج کی اسٹریٹجک کمانڈ فورسز کی تربیتی مشقوں کا حصہ ہے، مشقوں کا مقصد دن اور رات میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینا ہے۔

صدر، وزیراعظم چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے کامیاب میزائل تجربے پر سائنسدانوں اور انجنئیرز کو مبارکباد دی ہے۔ اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج، چیئرمین نیسکام اور دیگر سینیئر افسران بھی تجربے کے موقع پر موجود تھے۔

Advertisement