آرمی چیف کی جانب سے ایوب نیشنل پارک میں ہاکی سٹیڈیم کا افتتاح، میچ بھی دیکھا

Last Updated On 21 January,2020 11:53 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) ایوب نیشنل پارک راولپنڈی میں آسٹروٹرف ہاکی سٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سٹیڈیم کا افتتاح کیا اور میچ بھی دیکھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افتتاحی تقریب کے موقع پر پاکستان گرینز اور پاکستان وائٹ کے درمیان ہاکی میچ ہوا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی میچ دیکھا اور ہاکی کی بحالی کے لیے کی اداروں کی جانب سے کوششوں کو سراہا۔ سٹیڈیم میں کھیلوں کے لیے جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
 

Advertisement