لندن: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے بتایا ہے کہ میاں نواز شریف آئندہ چند روز میں ہسپتال داخل ہو جائیں گے جہاں ان کے دل کا علاج کیا جائے گا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں ڈاکٹر عدنان نے لکھا کہ نواز شریف کارڈیک علاج کے لیے ہسپتال میں داخل ہوں گے۔ ان کی حالیہ آنے والی روبیڈیم کارڈیک پیٹ سکین کی رپورٹ میں دل کی شدید بیماریوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔
Former PM #NawazSharif is scheduled for hospitalisation & cardiac intervention in coming days.
— Dr. Adnan Khan (@Dr_Khan) January 27, 2020
Rubidium Cardiac PET Scan documented severe ischemic heart disease. His cardiovascular team has planned Cardiac Catheterization to treat significant complex coronary arteries blockages.
ڈاکٹر عدنان نے بتایا کہ نواز شریف کے دل کا علاج کرنے والی ٹیم نے اہم پیچیدہ کورونری شریانوں میں رکاوٹوں کا علاج کرنے کے لئے کارڈیک کیتھیٹائزیشن کا منصوبہ بنایا ہے۔