لاہور: (دنیا نیوز) نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کی رپورٹس حکومت کو بھجوا دی گئی ہیں، انہوں نے رپورٹس ٹویٹر پر بھی شیئر کر دیں۔
ڈاکٹر عدنان کے مطابق نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس نے تیار کی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کی فوری انجیو گرافی نہ کروائی گئی تو ان کی حالت تشویشناک ہو سکتی ہے۔
Former PM #NawazSharif’s LATEST medical report along with copies of Rubidium Cardiac PET-CT Scan, Echocardiogram & Holter Analysis were submitted this morning at 06:37 AM London, UK (GMT) to the Government authorities & sent directly to the concerned Minister & officials as well. pic.twitter.com/iMOPY9IeY2
— Dr. Adnan Khan (@Dr_Khan) January 14, 2020
واضح رہے کہ نوازشریف کی لندن میں شہبازشریف، بیٹوں اور بھتیجوں کے ہمراہ تصویر منظر عام پر آئی تھی جس میں سابق وزیراعظم ہشاش بشاش انداز میں ایک ریسٹورنٹ میں کھانے کی میز پر موجود نظر آ رہے ہیں ،اس حوالے سے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ تصویر دیکھ کر ڈاکٹر عدنان کو فون کیا، ان سے پوچھا نوازشریف کا گھومنا علاج کا حصہ ہے، حکومت کو علاج سے متعلق کوئی اطلاع نہیں۔ بعد ازاں نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے سابق وزیراعظم کی رپورٹس ٹویٹر پر شیئر کیں اور کہا کہ رپورٹس حکومت کو بھی بھجوا دی ہیں۔