اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان سے خیبر پختونخوا کابینہ سے برطرف کیے گئے وزرا عاطف خان اور شہرام ترکئی نے اہم ملاقات کی ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق برطرفی کے بعد وزیراعظم سے پی ٹی آئی رہنما شہرام ترکئی اور عاطف خان کی پہلی ملاقات ہے۔ دونوں وزرا نے اس اہم ملاقات میں خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان سےاختلافات اور سیاسی امور پر بات چیت کی۔
ادھر وزیراعظم سے عاطف خان اور شہرام ترکئی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ وزیراعظم نے اندرونی معاملات کی میڈیا پر تشہیر پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے نظم ونسق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ وزراتیں واپس لینے کا فیصلہ مشکل تھا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو عاطف خان اور شہرام ترکئی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف تحفظات سے آگاہ کیا اور کہا کہ آپ کے فیصلے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے دونوں اراکین سے کہا کہ آپ دونوں خیبر پختونخوا میں میرے قابل اعتماد ساتھی ہیں۔ میں نے کبھی شخصیات کو اہمیت نہیں دی، ہمیشہ مشکل فیصلے کیے۔ امید ہے مستقبل میں آپ لوگ مزید محنت کریں گے۔
عاطف خان کا کہنا تھا کہ پارٹی کی بہتر کارکردگی کے لیے ہمیشہ محنت کی۔ ہم نے کارکردگی کی بنیاد پر ہی خیبر پختوخوا میں دوبارہ اکثریت حاصل کی۔ وزیراعلیٰ بننے کی خواہش نہیں، اصل مقصد بہتر ماحول میں کام کرنا ہے۔ پی ٹی آئی کا پرانا کارکن ہوں اور پارٹی کے لیے کام جاری رکھوں گا۔
شہرام ترکئی کا کہنا تھا کہ صوبے میں گورننس کی صورتحال پر کئی بار آواز اٹھائی۔ ہمارے خلاف سازش ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ کی کارکردگی پر اسمبلی ارکان نے ہم سے رابطے کیے۔
دوسری طرف وزیراعظم عمران خان کی تحریک انصاف کے رہنماؤں عاطف خان اور شہرام ترکئی کیساتھ ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سازش ہوئی ہے لیکن ہمارے خلاف ہوئی: عاطف خان
عمران خان کا کہنا تھا کہ وزراتیں واپس لینے کا فیصلہ مشکل تھا، میں نے کبھی شخصیات کو اہمیت نہیں دی، ہمیشہ مشکل فیصلے کیے۔ امید ہے مستقبل میں آپ (عاطف خان، شہرام ترکئی) لوگ مزید محنت کریں گے
عاطف خان کا کہنا تھا کہ پارٹی کی بہتر کارکردگی کے لیے ہمیشہ محنت کی، ہم نے کارکردگی کی بنیاد پر ہی خیبرپختوخوا میں دوبارہ اکثریت حاصل کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی بننے کی خواہش نہیں، اصل مقصد بہتر ماحول میں کام کرنا ہے، پی ٹی آئی کا پرانا کارکن ہوں پارٹی کےلیے کام جاری رکھوں گا۔
شہرام ترکئی کا کہنا تھا کہ صوبے میں گورننس کی صورتحال پر کئی بار آواز اٹھائی، ہمارے خلاف سازش ہوئی ہے، وزیر اعلیٰ کی کارکردگی پر اسمبلی ارکان نے ہم سے رابطے کیے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کے 3 وزرا برطرف کر دیئے گئے، عاطف خان، شہرام ترکئی اور شکیل خان شامل
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں خیبر پختونخوا کے 3 وزرا کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا جن میں عاطف خان، شہرام ترکئی اور شکیل خان شامل ہیں۔ عاطف خان کے پاس سپورٹس اور کلچر کا قلمدان تھا جبکہ شہرام ترکئی کے پاس صحت اور شکیل احمد ریونیو کے وزیر تھے۔
اس اہم فیصلے پر بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ یہ ایکشن پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر لیا گیا۔ اگر پارٹی میں جزا اور سزا کا عمل نہ ہو تو ہر کوئی پارٹی کے خلاف بیان بازی کرتا رہے گا۔ یہ دوسروں کیلئے مثال ہے کہ قواعد و ضوابط کا خیال رکھا جائے ، ایسے باتوں سے جماعت کا بیانیہ کمزور اور مخالفین کو فائدہ پہنچے گا۔