اسلام آباد: (طارق عزیز) ایوان صدر میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل پہلی قطار میں نشست نہ ملنے پر ناراض ہوکر تقریب کا بائیکاٹ کر کے واپس چلی گئیں۔
وزیر مملکت نے سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں وفاقی وزیر ہوں میرے لئے آگے نشست کیوں نہیں رکھی گئی، ایوان صدر کے پروٹوکول عملہ نے وضاحت کی کہ آپ تاخیر سے آئی ہیں، تقریب شروع ہوئے کافی وقت ہوچکا ، اب کسی کو اٹھا کر آپ کیلئے نشست کا اہتمام نہیں کیا جاسکتا جس پر وہ برہم ہوگئیں اور تقریب کا بائیکاٹ کر کے ایوان صدر سے رخصت ہوگئیں۔
سینیٹ میں کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر پروفیسر ساجد میر بھی تاخیر سے پہنچے تو انہیں چوتھی قطار میں جگہ ملی۔