فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی میں بھرتیوں کی اجازت، نوٹی فیکیشن جاری

Last Updated On 07 February,2020 06:13 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو فعال بنانے کیلئے 1257 نئی آسامیوں پر بھرتی کی اجازت دیتے ہوئے اس کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے سربراہ واجد ضیا کو اس سلسلے میں گرین سگنل دیدیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ حکومت نے 2013ء میں وفاقی ایجنسی میں بھرتیوں پر پابندی عائد کی تھی۔

ایف ائی اے نے گزشتہ ماہ 22 جنوری کو بھرتیوں پر پابندی کے حکم نامہ میں نرمی کے لیے خط لکھا تھا۔ آسامیوں میں ایک ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اور 7 ڈائریکٹر بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ جن آسامیوں پر بھرتیاں کھولی گئی ہیں ان میں 97 انسپکٹر، 121 سب انسپکٹر، 252 اےایس آئی، 159 ہیڈ کانسٹیبل اور 373 کانسٹیبل شامل ہیں۔

وزارت خزانہ نے بھرتیوں کی اجازت دینے کا نوٹی فیکشن بھی جاری کر دیا ہے۔ بھرتیوں کا تمام عمل بجٹ سے قبل کیا جائے گا۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ان آسامیوں کے لیے فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔