ایف آئی اے کی کارروائی، غیر ملکی خواتین کو بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار

Last Updated On 28 January,2020 11:07 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے غیر ملکی خواتین کو بلیک کرنے والے انتہائی شاطر ملزم عفان ندیم کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم نے ایرانی اور افغانی خواتین کو حراساں کیا، خواتین کو بلیک میل کرنے کے لئے فیس بک اور انسٹاگرام پر 150 زائد جعلی اکاؤنٹ بنا رکھے تھے، ملزم اپنی شناخت چھپانے کے لئے لوکل نمبر کے بجائے وی پی این نمبر استعمال کرتا تھا۔

ملزم عفان ندیم ایک موبائل فون پر 8 واٹس اپ استعمال کر رہا تھا۔ فیس بک کے گروپ کے ذریعے فیملی ٹری اور اس کا موبائل ڈیٹا لے لیتا تھا اور خواتین کو بلیک میل کرتا تھا، ملزم ایسی ٹیکنالوجی بھی استعمال کرتا تھا جس سے چیٹ ایڈٹ ہو جاتی تھی اور سی ایل آئی بھی تبدیل کی جا سکتی ہے۔ ملزم عفان ندیم خواتین کے اکاؤنٹ ہیک کر کے بھی ان کی تصایر نکال کر بلیک میل کرتا تھا۔

ایف آئی اے نے ملزم کو میر پور خاص سے گرفتار کیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم راولپنڈی کا رہائشی ہے اور ایف آئی اے کے ڈر سے ڈیڑھ سال سے ایک کمرے میں چھپا ہوا تھا۔
 

Advertisement