کوئٹہ: (دنیا نیوز) اینٹی نار کوٹکس فورس (اے این ایف) بلوچستان نے خفیہ اطلاع ملنے کے بعد بڑی کارروائی کرتے ہوئے 12 ارب روپے سے زائد کی منشیات برآمد کر لیں۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان نے بڑی کاررائی کی، یہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، کارروائی کے دوران 1088 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق اینٹی نارٹوٹکس فورس نے کارروائی پاکستان اور ایران کے بارڈر کے قریب ضلع چاغی کی تحصیل تفتان کے علاقے تلاب میں کی گئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دورانِ کارروائی 848 کلوگرام افیون، 84 کلوگرام چرس(پختہ)، 71 کلوگرام آئس، 71 کلو گرام آئس، 53 کلو گرام مارفین اور 32 کلوگرام گردہ چرس برآمد کی گئی۔
اے این ایف کے مطابق برآمد شدہ منشیات کی بین الاقوامی مالیت 75,626,000 امریکی ڈالر (12 ارب روپے سے زائد بنتی) ہے، پولیس سٹیشن اے این ایف دالبندین میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔