دنیاپور: (دنیا نیوز) دنیاپور کے نواحی علاقے چک نمبر 233 ڈبلیو بی میں ناجائز تعلقات کی بنا پر شوہر نے بھانجے کی مدد سے بیوی کو قتل کر کے لاش کو بھانجے کے گھر میں کھودے گڑھے میں دبا دی، شک گزرنے پر پولیس تھانہ صدر نے مقتولہ کے شوہر کو پکڑ کر دوران تفتیش قتل کا اعتراف کر لیا۔
دنیاپور کے نواحی علاقے چک نمبر 233 ڈبلیو بی سے لاپتہ ہونے والی ارم کو ناجائز تعلقات کی وجہ سے شوہر نے بھانجے کی مدد سے قتل کر دیا تھا۔ چار سال قبل ارم بی بی اور بلال کی شادی ہوئی تھی، شادی کے کچھ عرصے بعد سے دونوں میں لڑائی جھگڑا رہنے لگا تھا، سات ماہ قبل بیٹا تھا ہوا تھا جس کے بعد سے لڑائی جھگڑے نے شدت اختیار کر لی تھی۔
19 جنوری کو بھانجے کے ساتھ پلان بنا کر اپنی بیوی کو بھانجے کے گھر لیکر گیا، بیوی کا سر تن سے جدا کیا اور بھانجے کے گھر میں گڑھا کھود کر دفن کردیا۔
تھانہ صدر پولیس کو گمشدگی کی درخواست دیدی اور پولیس کے ساتھ مل کر بیوی کو تلاش کرنے لگا اور ارم کے والدین کو بیٹی کا بھاگ جانے طعنہ دیتا تھا، تھانہ صدر پولیس نے شک کی بناء پر لاپتہ ہونے والی ارم کے شوہر گرفتار کر کے تفتیش کی تو دوران تفتیش مقتولہ کے شوہر بلال نے اپنے بھانجے طارق کی مدد قتل کا اعتراف کر لیا، ملزمان کی نشاندھی پر بھانجے کے گھر ارم کی لاش برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کے لیے رورل ہیلتھ سنٹر 231 ڈبلیو بی منتقل کر دی گئی۔