سکھر: (دنیا نیوز) ملک میں آٹے کا بحران بڑھا تو چوروں نے سرکاری گوداموں کو بھی نہ بخشا، 6 ماہ قبل نیب سکھر کی جانب نصیرآباد کے فوڈ گودام سیل کیا گیا، فوڈ گودام سے چوروں نے تالے توڑ کر گندم کی کئی بوریوں کی چوری کئیں۔
دنیا نیوز کے مطابق 6 ماہ قبل نیب سکھر کی جانب نصیرآباد کے فوڈ گودام سیل شدہ فوڈ گودام سے چوروں نے تالے توڑ کر گندم کی کئی بوریوں کی چوری کئیں۔
چوروں نے نیب سیل شدہ نصیرآباد کے فوڈ گودام کی تالے توڑ کر گندم کی بوریاں چوری کر گئے جبکہ فوڈ سینٹر انچارج مطابق اطلاع ملنے پر صبح سویرے گودام پہنچ کر پہنچ کر چیک کرایا تو سینکڑوں کی تعداد میں گندم کی بوریاں غائب تھی۔
واضح رہے کہ سندھ کے فوڈ گوداموں سے کئی ہزار بوریاں غائب تھیں جس پر نیب نے ضلع قمبر کی مختلف گوداموں کو سیل کیا گیا تھا اور چھ ماہ قبل ہی نیب سکھر ٹیم نے نصیرآباد فوڈ سینٹر سے 26 ہزار گندم کی بوریاں کم غائب ہونے پر سیل کردیا گیا تھا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گودام سے گندم کی بوریاں چوری کی شکایات موصول نہیں ہوئی اگر شکایات ملے گی تو تحقیقات کرینگے۔