منڈی بہاؤالدین: (دنیا نیوز) دوستوں نے بدترین تشدد کے بعد 20 سالہ دوست کی جان لے لی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤ الدین کے نواحی علاقہ واسو میں دوستوں نے 20 سالہ حسن پر بدترین تشدد کیا، تشدد کے بعد نوجوان دم توڑ گیا۔
پولیس کی جانب سے ڈاکٹ نہ بننے پر 8 گھنٹے کے بعد بھی پوسٹمارٹم نہیں ہوسکا۔ ورثا لاش لوڈر رکشہ پر رکھ کر پوسٹ مارٹم کے لیے در بدر پھرنے لگے۔