حیدر آباد: رشتے کے تنازع پر فائرنگ، 3 بھائیوں سمیت 7 افراد جاں بحق

Last Updated On 27 January,2020 09:28 am

حیدرآباد: (دنیا نیوز) حیدر آباد ہالا کے قریب سالارو تھانے کی حدود میں رشتے کے تنازع پر فائرنگ سے 3 بھائیوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سعید آباد کے کچے کے علاقے امین لاکھو میں رشتے کے تنازع پر ایک گروپ کے افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس سے 3 بھائیوں اور کمسن بچی سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں مجنون رند، مرتضیٰ رند، بھٹو رند، ثمرین، مسمات جادو اور مسمات گلابی شامل ہیں، مسلح افراد فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔
 

Advertisement