'مہنگائی کو کنٹرول کیا جائیگا، کے-فورمنصوبے کا 50 فیصد حصہ وفاق سے دلوائیں گے'

Last Updated On 09 February,2020 03:08 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے عوام کی طاقت سے لیاری کا الیکشن جیتا، علاقے کے نوجوان ہونہار ہیں جنہیں سہولیات دینے کی ضرورت ہے، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے گا، کے فور منصوبے کا 50 فیصد حصہ وفاق سے دلوائیں گے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کراچی کے علاقے لیاری کا دورہ کیا جس کے دوران عوام سے خطاب کرتے ہوئے خشخبری سنائی کہ لیاری کے نوجوانوں کیلئے فٹبال اسٹیڈیم کا بجٹ منظور کرائیں گے، انہوں نے کہا کہ کے فور منصوبے کا جلد آغاز ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ سے کراچی کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات ہوئی ہے، عوامی خدمت کیلئے سب کے ساتھ مل کر کام کریں گے، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کراچی میں ترقیاتی کام کرنا چاہتی ہیں۔

وفاقی وزیر نے تسلیم کیا کہ ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے تاہم انہوں نے اس حوالے سے کہا کہ اب کام کرنے کی ضرورت ہے، مہنگائی کو کم کرنے کی کوشش کریں گے، مصنوعی بحران کے ذمہ داروں کیخلاف بھی سخت ایکشن ہو گا۔ کراچی سے ہمیں عشق ہے، کراچی ہمارا ہے، ہم کراچی کے ہیں۔ فروری میں بڑے بڑے فیصلے ہوں گے۔