نارنگ منڈی: (دنیا نیوز) چیئرمین پی اے سی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ ہفتے مہنگائی کے خلاف پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی کیمپ لگائے گی۔ ان ہاؤس تبدیلی پائیدار حل نہیں، شفاف الیکشن سے بننے والی حکومت ہی ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے۔
رانا تنویر حسین کا نارنگ منڈی میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت عوام پر عذاب بن کر نازل ہوئی، اس سے سے جلد نجات حاصل ہوگی۔ پچھلی حکومتوں نے قرض لے کر ملک کو ترقی دی لیکن موجودہ حکومت قرض لے کر عوام کو مار رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں پی ٹی آئی امیدواروں کا عوام میں جانا مشکل ہو جائے گا۔ ان ہاؤس تبدیلی ناپائیدار ہے، ملکی استحکام کا واحد راستہ نئے انتخابات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنے کیمپ آفس میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم کاسٹمیٹکس طریقے سے عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے۔ حکومت کے معاشی فیصلے مہنگائی کی اصل وجہ ہیں۔