حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی آج ق لیگ کے رہنماؤں سے ملاقات شیڈول

Last Updated On 10 February,2020 10:45 am

لاہور: (دنیا نیوز) اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کا مشن، حکومت کی مذاکراتی کمیٹی آج ق لیگ کی قیادت سے ملاقات کرے گی، چودھری برادران کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

چودھری برادران کی رہائش گاہ پر آج ہونیوالی ملاقات میں حکومتی کمیٹی کی جانب سے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، وزیراعلی عثمان بزدار، اسد عمر اور شفقت محمود شریک ہوں گے، پرویز خٹک بھی مذاکرات کا حصہ ہوں گے۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اپنے بیان میں کہا قومی مفادات کے تحفظ کیلئے حکومت اور ق لیگ ایک پیج پر ہے، اتحادیوں کے تحفظات کا یہ مطلب نہیں کہ لڑائی شروع ہوگئی، اپوزیشن پلان ہی بناتی رہے گی، حکومت مدت مکمل کر ے گی۔

ادھر حکومتی کمیٹی نے ق لیگ کے زیادہ تر مطالبات منظور کرلئے۔ مونس الہی کا کہنا ہے ق لیگ کو کوئی مائنس ون فارمولا قبول نہیں، کسی صورت تحریک انصاف کی حکومت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا موجودہ کمیٹی نے پہلی کمیٹی سے طے پانے والے امور بھی تسلیم کرلیے ہیں۔
 

Advertisement