لندن: (دنیا نیوز) میاں شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کی تباہی کا سنگین اثر ہماری سالمیت پر ہونے کا خدشہ ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے ملکی معیشت کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو بچانے کے لیے معیشت بہتر کرنا ہوگی۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت نے ملکی معیشت کے خلاف جنگ شروع کر رکھی ہے، اس کی بنیادوں میں عمران خان بم فٹ کر دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چینی اور گندم سکینڈل کے بعد 10 ارب کا پیکج قوم سے مذاق ہے۔ پاکستان بچانا ہے تو معیشت بچانا ہوگی۔