لندن: (دنیا نیوز) سینیئر سیاستدان اور سابق وزیر داخلہ چودھری نثار طبی معائنے کے لیے لندن پہنچ گئے۔ قریبی ذرائع کے مطابق چودھر ی نثار کا لندن کا دورہ طبی معائنے کے لیے ہے ، رپورٹس کے مطابق لندن میں ان کے قیام کے دوران اسحاق ڈار اور شہباز شریف کی جانب سے سیاسی خلش دور کرنے کی بھرپور کوشش بھی کی جائے گی۔
لندن پہنچے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ چودھری نثار کا کہنا تھا کہ ملکی حالات اور مہنگائی کی صورتحال حکومتی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملکی سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے اس امر کی اشد ضرورت ہے کہ تمام سیاسی قوتیں کم از کم بات چیت کا آغاز کریں، ملکی حالات نازک موڑ پر ہیں جب تک ایسے حالات رہیں گے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کون وزیراعظم بنتا ہے یا کون وزیراعلیٰ بنتا ہے
لندن میں سیاسی ملاقاتوں کی خبروں سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ فی الحال تو میری تیمارداری کا سوال بنتاہے میں اسپتال ہوں گا تب دیکھوں گا کہ آپ میڈیا والوں میں سے کون یا کوئی اور میری تیمارداری کے لیے آئے گا۔