اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے، پاکستان ترکی کی صنعت سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے پاک ترک بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا طیب اردوان پاکستان میں آنیوالا آئندہ انتخاب جیت سکتے ہیں، چاہتے ہیں ترکی سیاحت کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرے، پاکستان میں مائننگ کے شاندار مواقع ہیں، ہر شعبہ میں ترکی سے تعاون چاہتے ہیں، موجودہ حکومت تجارت دوست ہے۔
قبل ازیں مشیر تجارت عبدالزاق داؤد کا کہنا تھا پاک ترک بزنس فورم کا 2 روز سے اجلاس جاری تھا، ٹیکسٹائل کے شعبہ میں تعاون بڑھایا جائے گا، ٹیکسٹائل کے شعبہ سے وابستہ وفد ترکی جائے گا، دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تذویراتی تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا، سیاحت، کان کنی، تجارتی تعلقات کے فروغ پر بات ہوئی۔