وزیر اعظم اور خالد مقبول صدیقی کی ملاقات، ایم کیو ایم کے تحفظات پر بات چیت

Last Updated On 13 February,2020 06:57 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی کی ملاقات ہوئی جس میں ایم کیو ایم کے تحفظات اور مطالبات پر بھی بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت سندھ کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اہم اجلاس ہوا بھی جس میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر بھی شریک ہوئے۔ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ سندھ کے لیے فنڈز کی فراہمی سے متعلق معاملات پر مشاورت کی گئی۔

اس سے قبل سربراہ ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی اور وفاقی وزیر اسد عمر کے درمیان بھی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان کے مطابق دونوں کے درمیان کراچی کے معاہدوں پر عملدرآمد کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات کے آخر میں وزیر اعظم عمران خان خود بھی تشریف لے آئے۔ ترجمان ایم کیوایم نے اس بات کی تصدیق کی کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وفاقی وزارت سے دیا اپنا استعفیٰ واپس نہیں لیا ہے۔

 

Advertisement