اسلام آباد: (وقائع نگار) الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیرفیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق کیس میں درخواست گزاروں کو ہدایت کی کہ صرف درخواست پر کیس کیسے چلائیں؟ شواہد دیں۔فیصل واوڈا کیخلاف جب تک متعلقہ ریکارڈ نہ ملا تو کیس نہیں چل سکتا،درخواست گزار پہلے ہمیں مطمئن کریں پھر کیس چلے گا۔
چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت پانچ رکنی کمیشن نے فیصل واوڈاکی نااہلی کیلئے دائر 4درخواستوں پرسماعت کی،الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کیخلاف 4 درخواستیں یکجا کردیں ،درخواست گزاروں کی جانب فیصل واوڈا کیخلاف حتمی شواہد اور ریکارڈ جمع نہ کرایاجاسکا،درخواست گزار نے کہاامریکی سفارتخانے سے رابطہ کیا ہے جواب نہیں آیا۔فیصل واوڈا کے وکیل نے بھی جواب کیلئے مہلت مانگ لی جس پرچیف الیکشن کمشنرنے سماعت 10مارچ تک ملتوی کردی