اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) کاغذات نامزدگی اور سالانہ گوشواروں میں تضاد کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو کو دو مارچ تک جواب کی مزید مہلت دیدی ہے۔
ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو کی جانب سے بیرسٹر شیراز الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور کہا کہ پارٹی چیئرمین بیرون ملک ہیں، دستاویزات جمع کرانے کیلئے مزید وقت دیا جائے۔
ممبر پنجاب نے کہا کہ آپ کو پہلے ہی کافی ٹائم دے چکے ہیں جس کے بعد الیکشن کمیشن نے مزید سماعت 2 مارچ تک ملتوی کر دی۔
مزید برآں الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری کے معاملے پر ایم پی اے رانا عبدالرؤف کو درخواست کی کاپی مہیا کرنے کی ہدایت کر دی۔