اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت نواز شریف کی واپسی کیلئے برطانیہ کو 100 خط لکھے، کوئی فرق نہیں پڑتا۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نواز شریف پہلے بیٹی کے ساتھ بیرون ملک سے واپس آئے تھے۔ کیا ملک میں سارے مسائل ختم ہو گئے جو حکومت نواز شریف کے پیچھے پڑی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف عدالت کی اجازت سے بیرون ملک گئے تھے۔ برطانیہ میں ان کا علاج ہورہا ہے۔ ان کی واپسی سے متعلق عدالت ہی فیصلہ کرے گی۔