کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں جمعرات کو پیش آنے والے اندوہناک واقعے کے غم کم نہ ہو سکے، آج علی الصبح مزید تین افراد کی لاشیں نکالی گئیں۔
بتایا گیا ہے کہ نکالی گئی 3 لاشوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں جن کی شناخت سفیان، سہیل اور زبیدہ نامی خاتون کے ناموں سے کی گئی ہے، عمارت گرنے واقعہ میں جمعرات سے اب تک 23 افراد لقمہ اجمل بن چکے ہیں۔
ریسکیو عملے کی جانب سے ملبے تلے دبے سفیان کی لاش چار روز بعد نکالی گئی، پچیس سالہ سفیان حادثہ کے وقت عمارت کی تیسری منزل پر موجود تھا، اس کی شناخت موبائل اور والٹ سے کی گئی۔ مرنے والے دوسرے نوجوان سہیل کی عمر 30 سال بتائی گئی ہے۔