کراچی: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ سکولوں میں مزید چھٹیاں نہیں کی جائیں گی، کوشش ہوگی 13 مارچ کے بعد سکولز دوبارہ کھول دیں۔
خیال رہے سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر نجی اور سرکاری سکولوں میں 12 تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ جس کے مطابق 2 مارچ سے 13 مارچ تک سندھ میں سکولز بند رہیں گے۔
صحافی عزیز میمن کے قتل کی تحقیقات کے سوال پر وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا تھا اس واقعے پر سندھ حکومت جے آئی ٹی بنانے جا رہی ہے، تحقیقات کے حوالے سے مرحوم صحافی کے خاندان کو مکمل مطمین کیا جائے گا، قتل میں ملوث ملزمان کی نشاندہی کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔