کرونا وائرس: حفاظتی اقدامات، پاک ایران تفتان بارڈر بند، دو طرفہ تجارت معطل

Last Updated On 05 March,2020 11:59 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کرونا وائرس کے پیش نظر پاک ایران تفتان بارڈر بارویں روز بھی بند اور تجارت معطل ہے، ہمسایہ ملک سے واپس آنے والے پاکستانی زائرین کو قرنطنیہ سینٹر منتقل کیا جا رہا ہے جہاں ان کی سکریننگ جاری ہے۔

پاکستان ہاؤس میں 1800 سے زائد زائرین مقیم ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق قرنطینہ میں موجود زائرین کو خیمے، کمبل، ماسک اور خوراک فراہم کی گئی ہے۔ بلوچستان حکومت نے ایران سے آنے والے زائرین کو کوئٹہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں قرنطینہ سینٹر قائم کیا جا رہا ہے، تین ہزار سے زائد زائرین کو کوئٹہ کے نواحی علاقے میں قائم قرنطینہ سینٹر میں رکھا جائے گا۔

ایران سے آنے والے زائرین کی ہر 48 گھنٹوں کے بعد سکرینگ بھی کی جا رہی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق آج بھی ایران سے مزید پاکستانی باشندوں کی واطن واپسی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
 

Advertisement