روم: (اے ایف پی) ٹھنڈ لگنے پر بخار کے بعد پوپ فرانسس نے 28 فروری سے لوگوں سے ملنا جلنا چھوڑ دیا تو خطرہ پیدا ہو گیا تھا کہ کہیں پوپ کرونا وائرس کا شکار تو نہیں ہو گئے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ترجمان کی جانب سے پوپ فرانسس کی بیماری سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی گئی تھی، تاہم بتایا گیا تھا کہ انہیں سردی اور نزلہ و زکام جیسی کیفیات کا سامنا ہے۔
پوپ فرانسس بیماری کی وجہ سے ویٹی کن سٹی میں مسیحی برادری کے عالمی اجلاس میں بھی شریک نہ ہو سکے ۔ بعد ازاں پوپ فرانسس کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جو منفی نکلے۔