کرونا وائرس کا خوف، شوہر نے بیوی کو باتھ روم میں بند کر دیا

Last Updated On 05 March,2020 05:36 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس اس نے وقت پوری دنیا میں اپنے پنجھے گاڑھے ہوئے ہیں اس پر اسرار بیماری کے باعث تین ہزار سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں، جہاں پر اس بیماری کا مقابلہ کرنے کے لیے تیاریاں جاری ہیں وہیں پر پر اسرار وائرس کے باعث عجیب و غریب خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں، اسی طرح کی ایک خبر یورپی ملک لیتھیونیا سے آئی ہے جہاں ایک شوہر نے کرونا کے خوف سے اپنی بیوی کو باتھ روم میں بند کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس ترجمان راموناس متونیس کا کہنا تھا کہ ہمیں اطلاع ملی کہ خاوند اور اس کے دو جوان بیٹوں نے خاتون کو اس وقت بند کر دیا جب اس نے انہیں بتایا کہ اسے کرونا کی بیماری ہونے خدشہ ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون نے اپنے شوہر کو بتایا کہ وہ ایک ایسے شخص سے ملی ہیں جو بیرون ملک سے آیا تھا اور اسے کرونا کی بیماری تھی۔

پولیس ترجمان نے کہا کہ وہاں کوئی تشدد نہیں ہوا تھا اور نہ ہی کسی نے ایسی شکایت کی تھی لہذا ایمولینس کو بلایا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق بعد ازاں خاتون کا ٹیسٹ کروایا گیا جس میں ظاہر ہوا کہ وہ کورونا سے محفوظ ہیں۔

واضح رہے کہ لیتھوینیا کی آبادی 28 لاکھ ہے اور وہاں کرونا کے صرف ایک مریض کی تصدیق ہوئی ہے. یہ شخص حال ہی میں شمالی اٹلی کے علاقے ویرونا سے آیا تھا جہاں کرونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

مجموعی طور پر کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا میں ہلاکتوں کی تعداد تین ہزار سے زائد ہوچکی ہے اوران میں سے سب سے زیادہ اموات چین میں واقع ہوئی ہیں۔
 

Advertisement