ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب میں کرونا سے بچاؤ کیلئے ہنگامی اقدامات کے بعد مطاف کعبہ کھول دیا گیا، بالائی منزلوں پر بھی طواف کی اجازت دے دی گئی۔
سعودی عرب میں کرونا کے مریض سامنے آنے کے بعد ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے مسجد الحرام میں کعبۃ اللہ کے ارد گرد کے حصے کی صفائی کی گئی، انتظامات مکمل ہوتے ہی دونوں مقامات کھول دیئے گئے۔
مطاف کعبہ زائرین کے لیے کھول دیا گیا، بالائی منزلوں پر بھی طواف کی اجازت دے دی گئی، سعودی عرب میں 5 افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ مطاف خانہ کعبہ کا وہ سفید حصہ ہے جہاں مسلمان عمرہ اور حج کے دوران طواف کرتے ہیں۔