لاہور: (دنیا نیوز) ایف سولہ حادثے میں شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی، عسکری، سیاسی شخصیات سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مولانا طارق جمیل نے شہید پائلٹ نعمان اکرم کی نماز جنازہ پڑھائی، یوم پاکستان کی تیاریوں کے دوران پاکستان ائیر فورس کا ایف سولہ طیارہ گزشتہ روز اسلام آباد میں گر کر تباہ ہوا تھا۔ پائلٹ نعمان اکرم ملک کی حفاظت کیلئے اپنی جان قربان کرنے سے دریغ نہ کرنے کا عندیہ دے چکے تھے۔
ایف سولہ طیارےکے حادثے کی تحقیقات کے لیے ایئر ہیڈ کوارٹرز میں ایک اعلیٰ سطح انکوائری بورڈ بھی تشکیل دیا گیا ہے۔ ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی شہادت پر صدر، وزیراعظم، سیاسی رہنماؤں اور آرمی چیف نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔