پشاور: (دنیا نیوز) اجمیل وزیر نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کرونا وائرس کے 15 تصدیق شدہ مریض ہیں، 17 افراد کے لیبارٹری ٹیسٹ آنا باقی ہیں۔ خیبرپختونخوا حکومت کرونا سے نمٹنے کیلئے الرٹ ہے، تمام اداروں نے صورتحال پر مسلسل نظر رکھی ہوئی ہے۔
خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات اجمیل وزیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کرونا وائرس پاکستان ہی نہیں پوری دنیا میں پھیل گیا ہے، حکومت کرونا وائرس سے متعلق ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، صوبائی حکومت کے تمام ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، عوام کی حفاظت کیلئے تمام ممکن اقدامات اٹھائے جاچکے ہیں، تفتان سے آنیوالے زائرین سے متعلق بھی اقدامات ہو رہے ہیں۔