اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم عمران خان آج ڈیرہ غازی خان پہنچے ہیں جہاں وہ کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات کا جائزہ لیں گے، حکام کی جانب سے وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔
معاون خصوصی ظفر مرزا، چیئرمین این ڈی ایم اے، ڈاکٹر معید یوسف اور شہباز گل بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ڈیرہ غازی خان پہنچ گئے جہاں وہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے کئے جانے انتظامات کا جائزہ لیں گے، عثمان بزدار ڈیرہ غازی خان میں قائم قرنطینہ سنٹر کا دورہ کریں گے،وزیراعلیٰ ڈیرہ غازی خان کے بعد ملتان جائیں گے، عثمان بزدار ملتان میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں قائم کورونا سنٹر کا دورہ کریں گے۔