کراچی: پی آئی اے کے 2 طیا رے آمنے سامنے، حادثے سے بچ گئے

Last Updated On 19 March,2020 12:45 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پی آئی اے کے 2 طیارے بڑے حادثے سے بچ گئے، پرواز پی کے 352 کراچی سے اسلام آباد جبکہ پی کے 785 اسلام آباد سے لندن جا رہی تھی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے 2 طیا رے آمنے سامنے آگئے، ائیر ٹریفک کنٹرولر کے سسٹم میں اچانک خرابی پید ا ہوگئی، ائیر ٹریفک کنٹرولر نے کمیونیکیشن ریڈ وائر لیس کے ذریعے آگاہ کیا۔ دونوں پائلیٹس نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیاروں کو حادثہ سے بچایا۔ دو نوں طیارے ساوتھ ریجن چیراٹ کوہاٹ کے اوپر سے گزر رہی تھی۔

کراچی سے اسلام آباد آنے والی پرواز لینڈ نگ کے لیے بلندی سے نیچے آرہا تھی جبکہ طیارہ 26 ہزار فٹ بلندی پر تھا، دوسری طرف پی آئی اے کی لندن جانے والی پر واز 15000 فٹ بلندی پر تھی، دونوں طیارے کے درمیان فاصلہ انتہا ئی کم رہ گیا تھا۔ پی آئی اے بوئنگ 777 اور ایئر بس 320 میں موجودTraffic Collision And Avoidance System (TCAS) سسٹم فعال ہوگیا تھا۔

دونوں کپتانوں نے ایک دوسرے سے ریڈیو کمونیکیشن کے ذریعے رابطہ کیا اور دونوں طیاروں کو بچایا، پی آئی اے کے کپتان نے اپنے جہاز کو تیزی نیچے کی طرف لے گیا جبکہ دوسرے کپتان نے اپنے طیارے کو تیزی سے بلندی پر لے گیا۔