عمرہ پروازیں بند ہونے سے پی آئی اے کو ایک ماہ میں 2 ارب روپے کا نقصان

Last Updated On 10 March,2020 11:30 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے عمرہ کی عارضی بندش کے باعث قومی ائرلائن کو مالی مشکلات کا سامنا ہے، ماہانا 2 ا رب روپے خسارہ ہو رہا ہے۔

 پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث قومی ائرلائن کا فضائی شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے، 50 ہزار عمرہ زائرین کی ٹکیٹیں منسوخ کی گئی ہیں جس سے 2 ارب روپے ماہانہ نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ قومی ایئرلائن کی ہر ہفتہ جدہ کیلئے 34 اور مدینہ کیلئے 13 پراوزیں شیڈول ہیں، بزنس ویزہ ہولڈر اور اقامہ مسافروں کی کم تعداد کے باوجود پروازیں چلانے پر مجبور ہیں، قطر اور ایران کے لیے پروازوں کی بندش سے بھی مالی خسارہ بڑھنے کا اندیشہ ہے۔