شہباز شریف جلد آجائیں گے، 6 ماہ ہوچکے اب تک کوئی چارج نہیں لگ سکا: شاہد خاقان

Last Updated On 09 March,2020 11:55 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ شہباز شریف جلد آجائیں گے، نواز شریف کی واپسی کیلئے برطانیہ کو لکھے گئے خط سے حکومت کی بے عزتی ہوگی، 6 ماہ ہوچکے اب تک کوئی چارج نہیں لگ سکا۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا چیئرمین نیب اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ دیکھیں، نیب نے ملک کو مفلوج اور معیشت تباہ کر دی۔ نواز شریف کی واپسی کیلئے حکومتی خط کے سوال پر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت کو ہزیمیت کا سامنا کرنا پڑے گا، برطانیہ کو لکھے گئے خط سے حکومت کی بے عزتی ہوگی۔

ادھر پراسیکیوٹر نیب نے ایل این جی ضمنی ریفرنس آئندہ سماعت پر دائر کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ نیب تفتشیی افسر نے مفرور ملزم سابق ایم ڈی پی ایس او شاہد مظفر الاسلام سے متعلق رپورٹ احتساب عدالت میں پیش کی اور کہا کہ ناقابل ضمانت وارنٹ کی دوبار تعمیل کی کوشش کی، شاہد مظفر الاسلام اپنے کسی بھی پتے پر موجود نہیں عدالت اشتہاری قرار دے۔