اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں لاک ڈاؤن کے دوران خلاف ورزی پر پولیس نے 548 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ 400 سے زائد رکشے، سیکڑوں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بند کر دیں۔
کراچی میں پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے 50 سے زائد رکشے ضبط کرلئے، رکشہ ڈرائیورز 4 سے 5 لوگوں کو سوار کر کے لے جا رہے تھے۔
دوسری طرف لاہور میں کورونا ایمرجنسی کی خلاف ورزی پر 548 افراد کو گرفتار کیا گیا، 400 سے زائد رکشے بند کئے گئے، مہنگے ماسک اور سینی ٹائزر بیچنے والے 32 ملزمان کیخلاف بھی کارروائی کی گئی اور بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔
جھنگ میں بھی دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 92 افراد کو گرفتار کیا گیا، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا، درجنوں موٹر سائیکل اور رکشے قبضے میں لے لئے۔