اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے اسلام آباد میں آئسولیشن ہسپتال اور متعدی امراض کی علاج گاہ کی بنیادرکھ دی، عمران خان نے کورونا آئسولیشن سنٹر کا دورہ بھی کیا اور ہسپتال میں انتظامات کا جائزہ لیا۔
عمران خان آئسولیشن سنٹر کے مختلف حصوں میں بھی گئے، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے وزیراعظم کو بریفنگ دی، کورونا سے بچاؤ کیلئے بنایا گیا آئسولیشن سنٹر 50 بستر پرمشتمل ہے۔ آئسولیشن ہسپتال اور متعدی امراض کی علاج گاہ ایف ڈبلیو او تعمیر کرے گا۔