مشیر خزانہ اور برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، کورونا وائرس کی تباہ کاریوں پر تبادلہ خیال

Last Updated On 02 April,2020 05:35 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسٹین ٹرنر نے ملاقات کی جس میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں اور درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مشیر خزانہ نے برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث بڑے پیمانے پر ہلاکتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اقوام عالم کے لیے یہ مشکل کی گھڑی ہے۔ دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی اموات انتہائی تشویشناک ہیں۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں وبا کے باعث پاکستان میں اموات اور احتیاطی تدابیر پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسٹین ٹرنر کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت کے عوامی ریلیف کے لیے اقدامات کو سراہتے ہیں۔ برطانیہ ڈی ایف آئی ڈی کے ذریعے پاکستان کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ برطانوی حکومت عالمی بحران کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
 

Advertisement