پختونخوا حکومت کی بی آر ٹی منصوبے پر تعمیراتی کام جاری رکھنے کی ہدایت

پختونخوا حکومت کی بی آر ٹی منصوبے پر تعمیراتی کام جاری رکھنے کی ہدایت

سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سیکرٹری بلدیات، ڈی جی پی ڈی اے کو ارسال کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ریپیڈ بس ٹرانزٹ منصوبہ عوامی فلاح کا منصوبہ ہے، بی آر ٹی کا کام روکنا عوامی مفاد میں نہیں۔ مراسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ بی آر ٹی منصوبے پر دوبارہ کام کا آغاز کیا جائے جبکہ کام کے دوران کورونا سے بچاؤ کی تدابیر اپنائی جائیں، صوبے میں لاک ڈاؤن اور سرکاری تعطیلات کے باعث تعمیراتی کام رک گیا تھا۔