کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے جہاں گورنر و وزیراعلی بلوچستان سے ملاقاتیں کریں گے، وفاقی وزرا اسد عمر اور زبیدہ جلال بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم نے کوئٹہ آمد پر وزیراعلی جام کمال کے ہمراہ بولان ہسپتال کے قرنطینہ سنٹر کا دورہ کیا جہاں چیف سیکرٹری نے آئسولیشن وارڈ میں مہیا سہولیات سمیت صوبے میں کئے گئے دیگر حفاظتی اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر قاسم سوری اور یار محمد رند بھی وزیراعظم کے ہمراہ رہے۔
دورہ کوئٹہ کے دوران کورونا سے متعلق مختلف اجلاس بھی وزیراعظم کے شیڈول میں شامل ہیں جن میں حکومتی اقدامات اور عوام کو درپیش مسائل سمیت امور کا جائزہ لیا جائے گا۔