لاہور: (دنیا نیوز) جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ مجھے میری ملز کے ہونے والے آڈٹ پر کوئی اعتراض نہیں، کچھ چھپایا ہے نہ مجھے کچھ چھپانے کی ضرورت ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا جہاں سے بھی مخصوص ملز کے آڈٹ کا فیصلہ ہوا انھیں سامنے آ کر جواب دینا ہو گا، کمیشن کو بتانا ہو گا کہ صرف 9 شوگر ملز کو آڈٹ کیلئے سلیکٹ کرنے کا طریقہ کار کیا تھا ؟ کیا کمیشن سمجھتا ہے کہ 9 ملز کا آڈٹ کر کے وہ پاکستان میں موجود تمام 80 شوگر ملز کی حقیقت تک پہنچ جائے گا ؟۔