جہلم: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان کورونا کو شکست دینے والے ممالک میں سرفہرست ہوگا۔
جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کا خطرہ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ لوگ آپس میں ملنے کی بجائے فون پر رابطہ رکھنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ وینٹی لیٹرز اور کٹس کی کوالٹی کو ترجیح دی جائے گی۔ کٹس کی غلط رپورٹ سے بہت خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔ ڈریپ نے کوالٹی پر میری بات پر عمل شروع کر دیا ہے۔ کورونا کی میڈیسن تیار کرنے کے لیے ریسرچ ہو رہی ہے۔
فواد چودھری نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لوگوں کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہے۔ معیشت اور ہیلتھ کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔ حکومت نے کنٹرول لاک ڈاؤن کر رکھا ہے۔ جہلم کے 40 سے 45 ہزار خاندانوں کو امداد فراہم کی جائے گی۔