نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اجلاس، صنعتوں کو مرحلہ وار کھولنے کیلئے گائیڈ لائنز تیار

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اجلاس، صنعتوں کو مرحلہ وار کھولنے کیلئے گائیڈ لائنز تیار

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں اجلاس ہوا جس میں نیشنل کوآرڈینشن کمیٹی سے حتمی فیصلے کے لیے سفارشات کو حتمی شکل دے گئی، اجلاس میں مختلف شعبوں کے لیے سفارشات کے علاوہ صنعتوں کو مرحلہ وار کھولنے کے لیے گائیڈ لائنز بھی تیار کی گئیں۔ صنعتوں کے مالکان ان گائیڈ لائنز پر عمل کرانے کے پابند ہوں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان المبارک میں عبادات سے متعلق گائیڈ لائنز علما سے مشاورت سے تیار ہوں گے جن میں تراویح، نمازیں اور روزہ کشائی کے حوالے سے امور شامل ہیں۔ رمضان بازار اور جمعہ بازار کے انعقاد کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے جن کیلئے وزارت داخلہ کو علما سے مشاورت کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔