اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ رنگ برنگے سوئچز اور بورڈز درآمد نہیں ہوسکیں گے، الیکٹرونکس کی معیاری مصنوعات ہی فروخت ہوسکیں گی، دنیا میں آگے جانا ہے تو معیار بنانے اور ان پر عمل کرنا ہوگا۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا وزارت سائنس نے الیکٹرونکس کے 61 سٹینڈرڈز کی منظوری دی ہے، کابینہ کی منظوری کے بعد یہ معیار نافذ العمل ہوں گے۔ انہوں نے کہا پاکستان میں بننے والی گاڑیوں، ٹریکٹرز کے سٹینڈرز بھی اپ گریڈ کریں گے، حماد اظہر نے تعاون کا یقین دلایا ہے، انڈسٹریز کا تعاون اہم ہے۔