وزیراعظم سے فواد چودھری کی ملاقات، اسلام آباد پولیس کو ہائی ٹیک کرنے کی ہدایت

Last Updated On 08 May,2020 07:27 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر اسلام آباد پولیس کو ہائی ٹیک کرنے کا منصوبہ شروع کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اسلام آباد کے دس پولیس سٹیشنز کو پہلے مرحلے میں مارڈنائز کر رہے ہیں۔

اپنی ٹویٹ میں انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے آج وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کو انتہائی اہمیت کی حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے مستقبل کا انحصار علم اور ٹیکنالوجی کی سوجھ بوجھ پر ہے۔

 

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی وزارت کی بہت تعریف کی، ان کیساتھ آئندہ شروع کئے جانے والے منصوبوں، پاکستان میں زرعی مکینیکل کمپلیکس اور جہلم میں بائیو ٹیکنالوجی پارک بنانے پر بھی ان سے بات ہوئی۔